حیدر آباد کے نمس ہاسپٹل میں 5 سال سے کم عمر بچوں کے لئے مفت دل کے آپریشن کی سہولت

Free Heart Surgeries in NIMS

30/ستمبر تک اسکریننگ کیمپ رہے گا

حیدر آباد ۔ 24/ستمبر (پریس نوٹ)

ڈائریکٹر نظام انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس حیدر آباد مسٹر این۔بیرپا کے صحافتی اعلامیہ کے مطابق نمس حیدر آباد میں 5 سال سے کم عمر بچوں کے لئے مفت دل کے آپریشن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ’’چارلس ہرٹ ہیروس‘‘ کے نام سے منعقد شدنی اس پروگرام کے تحت پیدائش سے لے کر 5 سال عمر تک کے بچوں کا جو کہ دل کے مختلف عارضوں میں مبتلا ہوں مفت علاج و آپریشن کیا جائے گا۔ اس کے لئے 24/ستمبر تا 30/ستمبر نمس ہاسپٹل کے ملینیم بلاک میں اسکریننگ کیمپ منعقد کیا جارہا ہے۔

دل میں سوراخ یا بچوں میں دل سے متعلق دیگر امراض کی تشخیص کے علاوہ مفت آپریشن برطانیہ کے ڈاکٹر رمنا دمے پونینی کی زیر نگرانی دیگر 10 ڈاکٹروں کی ٹیم انجام دے گی۔اس ٹیم میں نمس کے کارڈیو تھیرا پک شعبہ کے ہیڈ ڈاکٹر امریشور راؤ کے علاوہ نیلوفر ہاسپٹل کے ڈاکٹرس کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 04023489025 کے ذریعہ صبح 9 تا دوپہر 2 بجے کے درمیان حاصل کی جاسکتی ہیں۔