حیدرآباد کے ڈاکٹرس کی خدمات۔استفادہ حاصل کرنے ناظم ضلع ڈاکٹر محمد ندیم ارشد کی اپیل
عادل آباد : 24/اگست (پریس نوٹ )
ڈاکٹر محمد ندیم ارشد ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند عادل آباد ڈسٹرکٹ کے پریس نوٹ کے بموجب 25/اگسٹ بروز اتوار بمقام سانگوی ایک فری میڈیکل کیمپ جماعت اسلامی ہند عادل آباد کی جانب سے منعقد کیا جارہا ہے ۔
حیدرآباد سے ڈاکٹرس کی تنظیم DARE کے کئی ڈاکٹرس اس کیمپ میں مریضوں کا معائنہ کریں گے اور مفت دوائیاں فراہم کی جائیں گی۔
شیخ عظیم الدین فلاحی صاحب امیر مقامی عادل آباد راست میڈیکل کیمپ کے انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں ۔
سانگوی میں شیخ ذاکر صاحب امیر مقامی سانگوی ان کی پوری ٹیم کے ساتھ کیمپ کی تیاریوں میں لگی ہوئی ہے۔اندازہ ہے کہ سانگوی اور اسکے اطراف کے مختلف مواضعات کے قریب 800 لوگ اس میڈیکل کیمپ سے استفادہ کریں گے ۔

