لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں شام 5 بجے تک 62.31 فیصد پولنگ

نئی دہلی: 13 ؍مئی (ایجنسیز )
لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے میں آج یعنی پیر کو 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 سیٹوں پر شام 5 بجے تک تخمینی اوسط ووٹنگ 62.31 فیصد رہی۔
الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق مغربی بنگال میں سب سے زیادہ ووٹر ٹرن آؤٹ 75.66 فیصد رہا، جب کہ جموں و کشمیر کی سری نگر سیٹ پر 35.75 فیصد ووٹنگ ہوئی، جو گزشتہ چند دہائیوں میں سب سے بہتر ووٹ فیصد ہے۔
شام 5 بجے تک مہاراشٹر میں 52.49 فیصد ، اتر پردیش میں 56.35 فیصد اور بہار میں 54.14 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔
چوتھے مرحلے میں شام 5 بجے تک ووٹنگ کا فیصد اس طرح رہا۔
آندھرا پردیش ..68.04
بہار۔54.14
جموں کشمیر .. 35.75
جھار کھنڈ۔63.14
مدھیہ پردیش.68.01
مہاراشٹر ..52.49۔
اوڈیشہ 62.96۔
تلنگانه۔61.16
اتر پردیش۔56.35

مغربی بنگال 76.66۔

شام 5 بجے تک، چوتھے مرحلے میں آندھراپردیش اسمبلی کی تمام 175 نشستوں اور اوڈیشہ اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی 28 نشستوں پر شام 5 بجے تک بالترتیب 67.99 فیصد اور 62.96 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔
رائے دہی کے قطعی اعداد و شمار جاری ہونے باقی ہیں۔