آسٹریلیا: خاتون کے دماغ میں کیچوا نما زندہ کیڑا پایا گیا

worm found in human brain

خاتون بھولنے اور ڈپریشن کا شکارتھی۔ڈاکٹر بھی حیران

سڈنی : (انٹر نیٹ ڈیسک)

آسٹریلیا سے ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔

ایک خاتون جو بھولنے اور ڈپریشن کا شکار تھی اس کے دماغ سے 8 سینٹی میٹر لمبا طفیلی گول کیچوا نما کیڑا نکال دیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کے نیو ساؤتھ ویلز میں رہنے والی 64 سالہ انگلش خاتون کو تین ہفتوں تک پیٹ میں درد اور اسہال کے بعد جنوری 2021 میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، اس کے بعد خشک کھانسی اور رات کو پسینہ آیا تھا۔

worm in brain

آپریشن کے بعد خاتون کے دماغ سے نکالا گیا کیچوا نما کیڑا


تاہم سال 2022 سے اس خاتون میں ڈپریشن اور بھولنے کی علامات بھی ظاہر ہونے لگیں۔ جس کے بعد ڈاکٹروں نے مریض کے دماغ کا ایم آر آئی سکین کیا، جس میں کچھ گڑبڑ پائی گئی۔ پھر سرجری کا مشورہ دیا گیا۔ لیکن بعد میں انھیں معلوم ہوا کہ دماغ میں ایک زندہ کیچوے نما کیڑا ہے۔

یہ کیڑا اس کے دماغ کے دائیں فرنٹل لاب کے زخم میں رہ رہا تھا۔ اس کا علاج آپریشن کےذریعہ اسے نکالنا تھا۔ اور ڈاکٹروں نے کامیابی سے گول کیڑے کو ہٹا دیا، جس کی لمبائی 8cm (80mm) اور قطر 1mm تھی۔

یہ کیس طبی تاریخ میں بے مثال ہے۔یہ ڈاکٹروں کے لئے بھی حیران کن تھا۔

طبی ماہرین نے اندازہ لگا یا  کہ اس خاتون نے نادانستہ طور پر یا تو براہ راست پودوں سے یا بالواسطہ طور پر اپنے ہاتھوں یا باورچی خانے کے سامان کی آلودگی سے اس کیڑے نما کیچوے کی نسل کے انڈے کھا لیے ہوں گے جو کہ دماغ میں ایک کیڑے کی شکل اختیار کرگیا”۔