غزہ کے اسپتال پر اسرائیل کا فضائی حملہ، 500 سے زائد فلسطینی شہید

اسپتال پر اسرائیلی حملہ کے لئے امریکہ ذمہ دار: حماس

حملہ کے خلاف عمان اور جورڈان میں احتجاجیوں نے اسرائیلی سفارتخانہ کو آگ لگادی

اسرائیلی فوج کی جانب سے آج شب کئے گئے فضائی حملے نے غزہ شہر کے العہلی اسپتال کو نشانہ بنایا ہے جہاں ہزاروں شہری مسلسل حملوں سے بچنے کے لیے طبی علاج اور پناہ لئے ہوئے تھے۔

غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ شہر میں العہلی عرب ہسپتال پر اسرائیلی فضائی حملے میں  500 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

وزارت کا کہنا ہے کہ سینکڑوں متاثرین ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ یہ ہسپتال یروشلم کے Episcopal Diocese کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔

اس اسپتال میں ان فلسطینیوں کے لیے ایک پناہ گاہ تھی جو اسرائیل کے انخلاء کے احکامات کے بعد اپنے گھروں سے بھاگ گئے تھے، اور اس میں مریضوں کو بھی رکھ کر ان کا علاج کیا جارہا تھا۔فلسطینی حکومت نے ہسپتال پر اسرائیلی فضائی بمباری کے بعد فلسطین میں تین یوم کا قومی سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ 

عالمی ادارہ صحت کی جانب  سے بھی اس حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

مصر نے بھی اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے کارروائی کی اپیل کی ہے۔مصر کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایک ایسے وقت جبکہ غزہ شہر کے لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں اور وہ اسکولوں اور اسپتالوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں اب اسرائیل کی جانب سے ان پر بھی حملے کئے جارہے ہیں جو کہ جنگی قوانین کی کھلے عام خلاف ورزی ہے۔

قطر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں غزہ کے ایک اسپتال پر اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے جس میں سیکڑوں شہری ہلاک ہوئے تھے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ "غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں ہسپتالوں، اسکولوں دیگر مراکز کو شامل کرنا ایک خطرناک اقدام ہے۔

المعمدانی ہسپتال پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے شہید بیٹے کے چیتھڑے کو اٹھا رکھے باپ کی کیفیت کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا، کیا بیت رہی ہوگی باپ پر؟


حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ غزہ کے العہلی ہسپتال پر مہلک اسرائیلی حملے کا ذمہ دار امریکہ ہے۔

ہانیہ نے کہا، "امریکہ اسپتال پر حملے کی ذمہ داری قبول کرے کیونکہ وہ اسرائیلی جارحیت کو بڑھاوا دے رہا ہے۔” ہنیہ نے مزید کہا کہ اس حملے نے اسرائیل کی "سفاکیت” اور 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد اس کی "شکست” کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینیوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی قبضے کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں –