عادل آباد : 10/ڈسمبر (اپنا وطن نیوز)
صدر ہیومن ویلفیر فاؤنڈیشن عادل آباد جناب انتخاب عالم کی اطلاع کے بموجب معروف اسکالر و آئی اے ایس کوچ مسٹر سمیر احمد صدیقی 16/ڈسمبر کو عادل آباد کا دورہ کریں گے۔
’’بدلتے زمانے کے ساتھ بدلتے ہمارے فرائض‘‘ کے عنوان سے 16/ڈسمبر، بعد نماز مغرب، سنٹرل گارڈن(ٹی این جی اوز ہوم)، عادل آباد پر منعقد شدنی پروگرام کو وہ مخاطب کریں گے۔
انھوں نے بتایا کہ جناب سمیر احمد صدیقی صاحب ہندوستان کے عظیم اسکالر ہیں جو نوجوانوں کی تعلیمی ترقی و انھیں اعلیٰ تعلیمی مواقعوں کی فراہمی کے لئے کوششیں کرتے ہیں۔
نوجوانوں کو مسابقتی امتحان کی تیاری، ملک کے موجودہ حالات و مسلمانوں کی ذمہداریوں جیسے کئی عنوانات پر ان کے لکچرس مشہور ہیں۔
ایسے مشہور اسکالر کا سرزمین عادل آباد پر آنا اور یہاں کی عوام کو بالخصوص نوجوانوں کو مخاطب کرنا نیز ان کی رہنمائی کرنا باعث مسرت ہے لہذا عوام الناس سے خواہش ہے کہ وہ 16/ڈسمبر کو عادل آباد میں منعقد شدنی اس پروگرام سے ضرور استفادہ حاصل کریں۔
مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9392020497 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

