عادل آباد : 16/ڈسمبر (اپنا وطن نیوز)
عالمی شہرت یافتہ معروف ماہر تعلیم و آئی اے ایس ٹرینر سمیر احمد صدیقی آج عادل آباد کا دورہ کرتے ہوئے پروگرام کو مخاطب کریں گے۔
ہیومن ویلفیر آرگنائزیشن عادل آباد کی جانب سے آج 16/ڈسمبر، بروز ہفتہ، بعد نماز مغرب، سنٹرل گارڈن(ٹی این جی اوز ہوم)، روبرو ڈائیٹ گراؤنڈ پر ’’بدلتے زمانے کے ساتھ بدلتے ہمارے فرائض‘‘ عنوان کے تحت طلبا و اولیائے طلبا کا ایک پروگرام منعقد ہوگا جسے وہ مخاطب کریں گے۔
ذمہ داران ہیومن ویلفیر آرگنائزیشن انتخاب عالم اور عبدالعزیز پاریکھ المعروف اجو پاریکھ نے پروگرام کی مناسبت سے بتایا کہ سمیر احمد صدیقی صاحب ہندوستان کے عظیم ماہر تعلیم ہے جو طلبا کو مسابقتی امتحانات کی تیاری، تعلیمی رہنمائی ، اولیائے طلبا کا کردار، موجودہ حالات و مسلمانوں کی ذمہ داریاں جیسے کئی عنوانات پر اپنے دئیے گئے لکچرس کے لئے مشہور ہیں۔
ایسے مشہور ماہر تعلیم کا سرزمین عادل آباد پر تشریف لانا اور نوجوانوں کو مخاطب کرنا نیز ان کی تعلیمی رہنمائی کرنا باعث مسرت ہے۔
ذمہ داران نے عوام الناس بالخصوص طلبا و طالبات سے خواہش کی کہ مغرب سے قبل ہی سنٹرل گارڈ پہنچ کر اپنی نشست کو محفوظ کرلیں اور اس پروگرام سے بھرپور استفادہ اٹھائیں۔
مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9392020497 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔

