حیدر آباد : 26/جنوری (اپنا وطن نیوز)
سابق وزیر داخلہ ریاست تلنگانہ محمد محمود علی مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں۔ انھوں نے آج ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے اس کی اطلاع دی۔
انھوں نے بتایا کہ آج حیدر آباد میں واقع تلنگانہ بھون میں منعقدہ یوم جمہوریہ تقریب میں شرکت کے دوران وہ ایک منٹ کے لئے غش کھاکر اپنا توازن کھو بیٹھے تھے ۔
انھوں نے بتایا کہ بی آر ایس کے کار گزار صدر کے ٹی آر اور دیگر پارٹی ورکرس کی ایما پر انھیں فوری طور پر اپولو ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا تھا جہاں پر ان کی تشخیص کی گئی۔
انھوں نے بتایا کہ ان کی صحت بہتر ہوچکی ہے اور تمام ہی رپورٹس نارمل ہیں۔
انھوں نے ان کے حق میں دعاؤں کا اہتمام کرنے پر تمام ہی افراد کا شکریہ ادا کیا۔
واضح ہو کہ آج صبح سابق وزیر داخلہ محمد محمود علی تلنگانہ بھون میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے دوران اچانک غش کھاکر اپنا توازن کھو بیٹھے تھے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی صحت میں خرابی اور ان کے انتقال کی تک خبروں کو وائرل کردیا گیا تھا۔

