18/فروری کو دارالعلوم ابوبکر و محبوبیہ اندرویلی میں جلسہ دستار بندی و اصلاح معاشرہ

عادل آباد : 12 /فروری ( اپنا وطن نیوز)

ریاست تلنگانہ  کے ضلع عادل آباد کے اندرویلی منڈل مستقر میں واقع مدرسہ دارالعلوم ابوبکر و محبوبیہ میں بتاریخ 18/فروری ، بروز اتوار، صبح 10 بجے تا ظہر، بمقام جامع مسجد، جلسه دستار بندی حفاظ اکرام و اصلاح معاشرہ منعقد ہوگا۔

جلسہ کی صدارت حضرت مولانا محمد طاہر مدنی صاحب، ناظم جامعتہ الفلاح، اعظم گڑھ، یوپی کریں گے ۔

اس کے علاوہ محمد رشاد الدین صاحب معاون امیر حلقہ جماعت اسلامی تلنگانہ، مولانا عبدالصمد العمودی صاحب اسسٹنٹ پروفیسر عثمانیہ یونیورسٹی حیدر آباد، حافظ احمد عبدالحلیم صاحب سکریٹری جماعت اسلامی ہند تلنگانہ، محمد تنویر احمد صاحب ڈائریکٹر تعلیمات جماعت اسلامی ہند تلنگانہ بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کرتے ہوئے مخاطب کریں گے۔

اس موقع پر 5 خوش نصیب حفاظ طالب کرام جن میں حافظ محمد مظہر ولد عبدالرؤف صاحب، حافظ محمد امن شاہ ولد محمد منصور صاحب، حافظ سیف الدین ولد حافظ بدر الدین صاحب، حافظ محمد رافع فرحان ولد عبدالرحیم صاحب، حافظ محمد فاتح اذان ولد عبدالرحیم صاحب کی بدست حضرت مولانا محمد طاہر مدنی صاحب دستار فضیلت عمل میں آئیگی۔

جلسہ دستار بلندی و اصلاح معاشرہ میں مہمانان اعزازی کے طور پر محمد ندیم ارشد ناظم ضلع، مفتی ثاقب حسین صاحب قاسمی، محمد ابراہیم موٹلانی صاحب عرف ماملہ سیٹھ، مفتی محمد عرفان صاحب مظاہری، مولانا مہتاب عالم صاحب ندوی، محمد تنویر پاریکھ صاحب، مولانا مجیب الرحمن صاحب اشاعتی، مولانا مختار عالم قاسمی صاحب، عظیم الدین فلاحی صاحب، حافظ شیخ یوسف صاحب، محمد ابراہیم سعید صاحب شرکت کریں گے۔

دوران جلسہ طلبا کا تعلیمی مظاہرہ بھی ہوگا۔ خواتین کے لئے علحدہ طور پر پردہ کا نظم رہے گا۔

منتظمین جلسہ و ذمہ داران مدرسہ نے عامتہ المسلمین سے معہ دوست و احباب شرکت کی خواہش کی ہے۔