عادل آباد:21/فروری (پریس نوٹ)
تلنگانہ اسٹیٹ مینارٹیز فینانس کارپوریشن حیدر آباد نے ضلع عادل آباد کے تعلیم یافتہ بیروزگار اقلیتی طبقہ کے نوجوانوں کے لئے ضامن روزگار کورس میں مفت تربیت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کارپوریشن کی ٹریننگ، ایمپلائمنٹ اینڈ پلیسمنٹ پروگرام اسکیم کے تحت ضلع مستقر عادل آباد میں اکاؤنٹ اسسٹنٹ (Tally) نامی کورس کی تین ماہ مفت تربیت فراہم کی جائے گی۔
جس کے لئے قابل بیروزگار اقلیتی امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔
ضلع اقلیتی بہبود آفیسر عادل آباد مسٹر رمیش راتھوڑ نے اسکیم کے متعلق مزید بتایا کہ اہل امیدواران اپنی درخواستیں معہ آدھار کارڈ، می سیوا سے جاری کردہ انکم سرٹفکیٹ (شہری علاقوں کے لئے 2لاکھ اور دیہی علاقوں کے لئے 1.5لاکھ سے کم)، انٹر میڈیٹ پاس میمو، دو عدد تصاویر کے ہمراہ دفتر ضلع اقلیتی بہبود، نزد انڈور اسٹیڈیم، عقب گاندھی پارک، عادل آباد سے رجوع ہوتے ہوئے درخواست فارم حاصل و داخل کرسکتے ہیں۔
امیدواران کی عمر 18تا35سال کے درمیان ہونی چاہئے۔ درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 4/مارچ 2024مقرر کی گئی ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر7993357077پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

