رحم دلی اور خیرات کے صحت پر ورزش جیسے اثرات

Charity as Medicine: The Therapeutic Effects on Health

لندن : (اپنا وطن ؍ انٹر نیٹ ڈیسک)

اگر چہ مناسب غذا ، ورزش ، وزن میں کمی اور دیگر اہم امور صحت کے لئے لازمی ہوتے ہیں تاہم اب ماہرین نے کہا ہے کہ رحم دلی، ہمدردی، رضا کارانہ خدمات اور خیرات جیسے عوامل بھی مسلسل ورزش کا درجہ رکھتے ہوئے صحت پر انتہائی اہم اثرات مرتب کرتے ہیں۔

 

لندن یونیورسٹی کے ماہرین نے اس ضمن میں 48 ہزار سے زائد افراد کا طویل مدتی سروے کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جن افراد نے خیرات یا رقم عطیہ کی تھی ان کے دیرینہ درد میں کچھ نہ کچھ کمی ضرور واقع ہوئی خواہ وہ جسم کے کسی بھی مقام پر تھا۔

 

رضاکاروں میں اس کا زیادہ اثر دیکھا گیا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ رضا کارانہ امور ورزش جیسے ہوتے ہیں۔

 

ماہر نفسیات ڈاکٹر آڈرے ٹینگ کے مطابق جب آپ رقم عطیہ کرتے ہیں یا رضاکارانہ عمل کرتے ہیں تو اینڈرو فنس نامی کیمیائی اجزا خارج ہوتے ہیں جو درد کم کرتے ہیں اور سکون پہنچاتے ہیں۔

 

تو دیر کس بات کی، صدقہ و خیرات کو اپنا معمول بنائیے، دنیا بھی بنے گی اور آخرت بھی۔