سارہ حسین نے 654 نشانات حاصل کرتے ہوئے ضلع میں اول مقام حاصل کیا
نظام آباد : 06/جون ( پریس نوٹ)
شاہین جونیئر کالج ، نظام آباد اپنے طلباء و طالبات کی قومی اہلیت و داخلہ امتحان (NEET 2024 ) میں شاندار کارکردگی کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی اور مسرت محسوس کر رہا ہے۔ ہمارے محنتی طلباء و طالبات نے 30 سے زیادہ میڈیکل سیٹیں حاصل کی ہیں، جو ان کی بے پناہ صلاحیت اور عزم کو ظاہر کرتی ہیں۔
ہماری ہونہار طالبہ سارہ حسین نے 654 کے شاندار نشانات کے ساتھ نمایاں کامیابی حاصل کی اور ضلع میں اول مقام حاصل کرتے ہوئے شاہین جونیئر کالج نظام آباد کا نام ساری ریاست میں روشن کیا۔
اس کے علاوہ آفریں جہاں (593) ، عطوفہ تمیم (591) ، اور تبسم (590) نے بھی شاندار نشانات حاصل کیئے ، جس سے شاہین جونیئر کالج ، نظام آباد کی نیٹ تیاری کے میدان میں اہمیت مزید مستحکم ہوگئی ہے۔
ہم اپنے تمام طلباء و طالبات اور ان کے افراد خاندان کو اس اہم کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ہم اپنے بہترین اساتذہ کی بھی تعریف کرتے ہیں جو ہمارے طلبہ کو کامیابی کی طرف رہنمائی کرنے اور حوصلہ افزائی کرنے میں انتھک محنت کر رہے ہیں ۔


