نئی دہلی : 6 جولائی (ویب ڈیسک )
حج کمیٹی آف انڈیا ، وزرات اقلیتی امور حکومت ہند کو ہندوستانی سفارت خانہ ، ریاض نے اطلاع فراہم کی ہے که وزارة حج و عمرہ مملکت سعودی عربیہ کی جانب سے حج 2025 (ہجری 1446) کی تیاری جلد شروع کر دی جائے گی ۔
حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی آئی آر ایس نے بتایا کہ حج 2025 کا اعلان امسال جولائی کے آخری یا اگست ماہ کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔
حج کمیٹی آف انڈیا کے وساطت سے حج ادا کرنے کے خواہشمند ہندوستانی عازمین حج کو ہدایتی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے بین الاقوامی پاسپورٹ جس کا 15.01.2026 تک سفر کا جواز ہو، اس کے ساتھ ساتھ متعلقہ دستاویزات تیار رکھیں تاکہ حج کمیٹی آف انڈیا کی طرف سے اعلانِ حج ہوتے ہی درخواست دے سکیں۔
حج 2025 کے تمام انتظامی امور اکتوبر تک مکمل کر لیے جائیں گے۔

