ایم بی بی ایس و بی ڈی ایس میں داخلوں کے لئے رجسٹریشن کا آغاز

2023 – NEET UG میں کامیاب طلباداخلہ کے اہل

 

حیدر آباد : 7 ؍ جولائی (اپنا وطن نیوز بیورو)

 

کالوجی نارئن راؤ یونیورسٹی آف ہیلت سائنس ورنگل نے ریاست تلنگانہ میں اس یونیورسٹی سے ملحقہ سرکاری و خانگی میڈیکل و ڈینٹل کالجس میں داخلوں کا نوٹفکیشن جاری کردیا ہے۔

 

NEET-2023 میں کامیاب امیدوار ایم بی بی ایس و بی ڈی ایس میں داخلوں کے لئے آن لائن رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔

 

کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی نے Competent Authority Quota کے تحت 85 فیصد نشستوں پر داخلوں کے لئے نوٹفکیشن کی اجرائی عمل میں لائی ہے جبکہ مابقی 15 فیصد نشستیں آن انڈیا کوٹے کے تحت کل ہند سطح کے رینک ہولڈرس کے ذریعہ پُر کی جائیں گی۔

 

امیدوار 7 ؍ جولائی 2023 صبح 8 بجے سے آن لائن طرز پر اپنا رجسٹریشن کرواسکتے ہیں جبکہ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 14؍ جولائی 2023 شام 6 بجے تک ہے۔

 

رجسٹریشن فیس عام زمرہ و بی سی امیدواران کے لئے 3500 روپئے جبکہ ایس سی و ایس ٹی امیدواران کے لئے 2900 روپئے رکھی گئی ہے۔

 

رجسٹریشن کے لئے درکار سرٹفکیٹس کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔

Required Documets List