ضلع عادل آباد کے گڑی ہتنور کے قریب سڑک حادثہ۔4 افراد کی موت

سڑک حادثہ میں 4 افراد کی موت ، 5  زخمی

مہلوکین و زخمیوں کا تعلق مستقر عادل آباد سے تھا

 

عادل آباد : 8 ؍ جولائی (اپنا وطن نیوز) 

ضلع عادل آباد کے گڑی ہتنور منڈل کے موضع میکالا گنڈی کے قریب پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں 4 ؍ افراد کی موت واقع ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح کی اولین ساعتوں میں ایچوڑہ سے عادل آباد کی جانب آنے والے ایک آٹو کو کسی نا معلوم گاڑی نے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں آٹو حادثہ کا شکار ہوگیا۔

حادثہ کے وقت آٹو میں جملہ 9 ؍ افراد موجود تھے جن میں سے 4 ؍ افراد سلومی، شیلجا، گنگو اور پوچننا بر سر موقع فوت ہوگئے جبکہ مابقی 5 ؍ زخمی افراد کو راجیو گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس (رمس) عادل آباد منتقل کیا گیا ہے۔زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

Accident of Auto

بتایا جارہا ہے کہ ایچوڑہ میں موجود ایک چرچ میں ایک پروگرام میں شرکت کے بعد بذریعہ آٹو وہ عادل آباد واپس ہورہے تھے کہ نامعلوم گاڑی سے تصادم ہوگیا۔

مہلوکین کا تعلق ضلع مستقر عادل آباد کے محلہ رویندر نگر سے بتایا جارہا ہے۔

پولیس نے اس خصوص میں کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ مہلوکین و زخمیوں کے ناموں کی تفصیل ابھی آنا باقی ہے۔