عادل آباد : 15؍نومبر (اپنا وطن نیوز)
تلنگانہ پبلک سروس کمیشن کی جانب سے کل جاری کئے گئے گروپ 4 امتحان کے قطعی نتائج میں مستقر عادل آباد کے متوطن محمد صادق علی (عرف سفیان) ولد محمد فاروق علی ساکن چھوٹا تالاب نے شاندار کامیابی کے ذریعہ سرکاری ملازمت حاصل کی ہے۔
گروپ 4 میں کامیابی کے ذریعہ محمد صادق علی کو محکمہ کمرشیل ٹیکس میں ملازمت حاصل ہوئی ہے۔
واضح ہو کہ اس سے قبل جاری کئے گئے کانسٹیبل امتحان میں بھی شاندار کاکردگی کے باعث انھیں کانسٹیبل کی ملازمت حاصل ہوئی تھی اور وہ تربیت حاصل کررہے تھے، اور آج جاری کردہ گروپ 4 کے نتائج میں بھی انھیں کامیابی حاصل ہوئی۔

محمد صادق علی اپنے والد محترم محمد فاروق علی کے ہمراہ
محمد صادق علی نے اپنی اس کامیابی پر اللہ رب العزت کا شکر بجا لاتے ہوئے کہا کہ ان کی اس کامیابی میں بزرگوں اور والدین کی دعائیں شامل ہیں ۔ انھوں نے مزید کہا کہ سخت محنت کے ذریعہ مسابقتی امتحانات کی مسلسل تیاری انھیں سرکاری ملازمت کے حصول میں معاون ثابت ہوئی ہے۔
ان کی اس شاندار کامیابی پر والدین، رشتہ دار اور دوست و احباب نے انھیں مبارکباد پیش کی ہے اور مستقبل کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

