بودھن : 19 ؍ جولائی (اپنا وطن نیوز )
ضلع نظام آباد کے بودھن بائی پاس پر واقع رائس مل کے قریب ایک کار کو حادثہ پیش آیا جس میں ایک شخص کی موت واقع ہوگئی۔
بودھن شہر کی مشہور گائتری ساری سنٹر کے مالک کے فرزند سورج پرکاش ڈالیا ( 22 سال) حادثہ میں برسر موقع فوت ہوگئے جبکہ دوسرے فرزند راہول پرکاش ڈالیا اور ایک دوسرے نوجوان کو شدید زخمی حالت میں ضلع اسپتال نظام آباد منتقل کیا گیا۔
پولیس نے شدید بارش کے باعث کار کے بے قابو ہوکر الٹ جانے کا اندیشہ ظاہر کیا۔ پولیس نے اس خصوص میں ایک شکایت درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

