سوشل میڈیا پر پھیلائی جارہی انتخابی تواریخ غلط، الیکشن کمیشن آف انڈیا کا بیان
نئی دہلی : 24/فروری (ایجنسیز)
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آئیندہ منعقد ہونے والے لوک سبھا انتخابات 2024 کے شیڈول کو لے کر سوشل میڈیا پر پھیلائی جارہی خبروں کو غلط قرار دیا ہے۔
اس خصوص میں آج الیکشن کمیشن نے اپنے ’X‘ ہینڈل (سابقہ ٹوئٹر ہینڈل) سے ایک پوسٹ شئیر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پلاٹ فارمس ، واٹس ایپ گروپس پر لوک سبھا انتخابات کو لے کر پھیلائی جارہی تواریخ دراصل غلط ہیں۔
A fake message is being shared on Whats app regarding schedule for #LokSabhaElections2024#FactCheck: The message is #Fake. No dates have been announced so far by #ECI.
Election Schedule is announced by the Commission through a press conference. #VerifyBeforeYouAmplify pic.twitter.com/KYFcBmaozE
— Election Commission of India (@ECISVEEP) February 24, 2024
الیکشن کمیشن نے صاف کیا کہ لوک سبھا انتخابات 2024 کے متعلق کمیشن نے تاحال کوئی شیڈول جاری نہیں کیا ہے اور جب کبھی بھی اسے انتخابی تواریخ کا اعلان کرنا ہوگا وہ میڈیا کے روبرو پریس کانفرنس کے ذریعہ اس کا اعلان کریں گے۔
واضح ہو کہ ان دنوں واٹس ایپ و دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر لوک سبھا انتخابات کی امکانی تواریخ پر مشتمل پوسٹس زیر گشت ہیں جو کہ فرضی ہیں۔

