عادل آباد : 3/اپریل (اپنا وطن نیوز)
ضلع مستقر عادل آباد کے وارڈ نمبر 35 (شانتی نگر) سے بی آر ایس پارٹی وارڈ صدر محمد عتیق الرحمن نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔
کانگریس حلقہ اسمبلی انچارج مسٹر کندی سرینواس ریڈی نے ان کا پارٹی کھنڈوا پہناتے ہوئے استقبال کیا۔
کانگریس میں شمولیت کے بعد محمد عتیق الرحمن نے کہا کہ قومی سطح پر راہول گاندھی کو وزیر اعظم بنانے کے حصے کے طور پر انھوں نے سیکولر پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے اور وہ کندی سرینواس ریڈی کی قیادت میں کام کرتے ہوئے حلقہ پارلیمان عادل آباد سے کانگریس امیدوارہ آترم سوگنا کی کامیابی میں اپنا رول ادا کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ ریاست میں کانگریس کے اقتدار پر آتے ہی غریب عوام کی فلاح و بہبود کے لئے آغاز کردہ اسکیمات نے انھیں کانگریس پارٹی میں شمولیت کی ترغیب دی ۔
اس موقع پر قائد کانگریس سید شاہ راشد الحق کے علاوہ ڈاکٹر غوث و دیگر موجود تھے۔

