عادل آباد : 6 / اکتوبر (اپنا وطن نیوز)
انتہائی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ جناب سید شاہ سراج الحق صاحب (58سال)، ساکن نزد بڑی نل، محلہ خانہ پور عادل آباد کا آج دوپہر دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق آج دوپہر نماز جمعہ سے قبل انھیں دل کا دورہ پڑنے کے بعد رمس میڈیکل کالج سے رجوع کیا گیا تھا اور دوران علاج ان کا انتقال ہوگیا۔
پسماندگان میں تین لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے۔
نماز جنازہ کل یعنی بروز ہفتہ بعد نماز فجر محمدیہ مسجد بھکتاپور عادل آباد میں ادا کی جاکر متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی۔
مرحوم سراج الحق رشتہ میں سید شاہ انور الحق صاحب ایس آئی ایس بی کے چھوٹے بھائی اور راشد الحق (نمائندہ کونسلر)، مشاہد الحق اور مقصود الحق کے چچا تھے۔
اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔آمین

