17/ستمبر کو حیدر آباد میں ترنگا ریالی نکالنے مجلس کا اعلان

حیدر آباد : 15 / ستمبر ( اپنا وطن نیوز)

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے 17 / ستمبر کو ’’یوم قومی یکجہتی‘‘ منایا جائے گا۔ اسی مناسبت سے حیدر آباد میں موٹر سیکل ریالی نکالی جائے گی جسے ترنگا ریالی کا نام دیا گیا ہے۔

رکن پارلیمان حیدر آباد و صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی اس ترنگا ریالی کی قیادت کریں گے۔ مذکورہ ریالی 17/ستمبر بروز اتوار بعد نماز ظہر درگاہ یوسفین، نامپلی سے شروع ہوگی۔ اور اس کا اختتام عیدگاہ بلالی (ہاکی گراؤنڈ) مصب ٹینک پر ہوگا جہاں پر جلسہ عام منعقد ہوگا۔

قائد مقننہ مجلس اکبر الدین اویسی کے علاوہ اراکین اسمبلی و قانون ساز کونسل، ذمہ داران مجلس و عوام کی کثیر تعداد اس ترنگا ریالی میں شرکت کرے گی۔