محمد نعمان ارشد،عزیز اللہ خان نوید،عبدالنسیم،مرزا آصف بیگ،محمد عبدالجاویداور عالیہ سلطانہ کو ایوارڈ کا حصول
عادل آباد : 6 ؍ اگست ( اپنا وطن نیوز )
تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کی جانب سے آج حیدر آباد میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران اردو میڈیم اساتذہ کی خدمات کے اعتراف میں انھیں بیسٹ ٹیچر ایوارڈس سے نوازا گیا۔
اردو مسکن خلوت حیدر آباد میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران صدر نشین اردو اکیڈیمی جناب محمد خواجہ مجیب الدین ، چیر مین اقلیتی کمیشن ریاست تلنگانہ مسٹر طارق انصاری، چیر مین اقلیتی فینانس کارپوریشن محمد امتیاز اسحاق، ڈائریکٹر اردو اکیڈیمی بی۔شفیع اللہ آئی ایف ایس و دیگر کے ہاتھوں ریاست بھر کے اردو میڈیم اساتذہ میں ایوارڈس تقسیم کئے گئے۔

اس تقریب کے دوران ضلع عادل آباد سے تعلق رکھنے والے اردو میڈیم معلمین جن میں محمد نعمان ارشد، اسکول اسسٹنٹ فزیکل سائنس اپرپرائمری اردو اسکول گھوٹکوری، عزیز اللہ خان نوید، اسکول اسسٹنٹ سماجی علوم اپر پرائمری اسکول کیشوپٹنم، عبدالنسیم اسکول اسسٹنٹ فزیکل سائنس ضلع پریشد ہائی اسکول بوتھ کے علاوہ مرزا آصف بیگ سکنڈری گریڈ ٹیچر گورنمنٹ پرائمری اسکول چلکوری لکشمی نگر، محمد عبدالجاوید، سکنڈری گریڈ ٹیچر اپر پرائمری اردو اسکول گھوٹکوری، عالیہ سلطانہ، سکنڈری گریڈ ٹیچر اپر پرائمری اردو اسکول کیشوپٹنم شامل ہیں۔

ضلع عادل آباد کے ان اردو میڈیم اساتذہ کو ان کی تعلیمی و تدریسی میدان میں گراں قدر خدمات اور کارناموں کے اعتراف میں آج تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کی جانب سے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ان اساتذہ کو ایوارڈ کے حصول پر ضلع عادل آباد کے تعلیمی حلقوں میں خوشی و مسرت کی لہر دیکھی گئی۔بالخصوص اسٹیٹ اردو ٹیچرس اسوسی ایشن، آئیٹا، آل میوا کے علاوہ دیگر تنظیموں سے وابستہ ذمہ داروں نے ایوارڈ یافتہ اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔


