عادل آباد : 24/نومبر (اپنا وطن نیوز)
تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے ضلع عادل آباد کے چار باغی کانگریسی قائدین ساجد خان ضلع صدر، گنڈرت سجاتا ریاستی سکریٹری و سنجیو ریڈی اور بھارگو دیشپانڈے سابق ضلع صدر کانگریس کو 6 سال کے لئے کانگریس پارٹی سے معطل کردیا ہے۔

ڈاکٹر چنا ریڈی نے اس خصوص میں احکامات جاری کئے جس میں بتایا گیا کہ پارٹی احکامات کی خلاف ورزی اور سنجیو ریڈی کی جانب سے بحیثیت آزاد امیدوار انتخابات میں امیدواری کے باعث ان قائدین کو پارٹی سے معطل کیا جارہا ہے۔
واضح ہو کہ کانگریس کے مذکورہ چاروں باغی قائدین مسلسل پردیش کانگریس ریاستی صدر ریونت ریڈی اور امیدوار کانگریس حلقہ اسمبلی عادل آباد کندی سرینواس ریڈی کے خلاف بیان بازی کررہے تھے۔

