23/ستمبر بروز ہفتہ کو میلاد روڈ سنتوش نگر میں مرکزی جلسہ جشن عیدمیلادالنبی ؐ
حیدرآباد۔ -06 ستمبر(سرفراز نیوز ایجنسی)
ا نشاء اللہ ہر سال کی طرح اس سال بھی فیض رسالت مآ بؐ کمیٹی آرسی نگر عیدی بازار حیدرآباد کی جانب سے23 واں مرکزی جلسہ جشن عیدمیلاد النبیؐ 23/ستمبر2023ء م7/ربیع الاول1445ھ بروز ہفتہ کو بمقام میلاد روڈ سنتوش نگر واٹر ٹینک روبرو رفعت سپلائنگ کمپنی حیدرآباد میں بعد نماز عشاء عظیم الشان پیمانے پر منایا جارہا ہے۔
اس سلسلہ میں ایک مشاورتی اجلاس جناب میر سعادت علی سیفان بندہ نوازی بانی و خادم فیض رسالت مآ بؐ کمیٹی کے مکان پر منعقد ہوا جس کی نگرانی حضرت مولانا ڈاکٹر الحاج سید عبدالرحمن حسن قادری صاحب نے کی و دیگر کمیٹی کے ممبران حضرات نگران کمیٹی جناب محمد طاہر قادری‘ جناب افضل شرفی صدر‘ جناب محمد غفار‘ اقبال قادری نائب صدر‘ جناب محمد حفیظ الدین صدیقی معتمد کمیٹی‘جناب واجد شاہ ایس کے ٹریڈرس نائب معتمد‘ جناب محمد غوث خازن‘جناب محمد اعجاز احمد صدیقی قادری نائب خازن و دیگر اراکین کمیٹی جناب میر برکت علی بندہ نوازی‘ عرفان بندہ نوازی‘ جناب میر شوکت علی عمران بندہ نوازی‘ جناب غیاث الدین انصاری‘جناب محمد نعیم‘ جناب محمد حنیف نواز‘ جناب محمد عبدالمقیت قیوم‘ جناب میر رحمت علی فرحان‘میر حمایت علی بندہ نوازی‘ محمد جہانگیر شرفی‘محمد حسن شریف‘ محمد اسمعیل جاوید قادری‘ احمد بن اسحق و دیگر حضرات موجود تھے۔
مشاورتی اجلاس میں طے پا یا ہے کہ الحمدللہ فیض رسالت مآ بؐ کمیٹی کی جانب سے 23/ستمبر2023ء م7 /ربیع الاول1445ھ بروز ہفتہ کو بعد نماز عشاء میلاد روڈ سنتوش نگرپر ایک عظیم الشان مرکزی جلسہ جشن عیدمیلادالنبیؐ منعقد ہوگا۔
جلسہ کی نگرانی حضرت العلامہ مولانا الحاج ڈاکٹر سید عبدالرحمن حسن قادری صاحب کامل التقسیر و خلیفہ صدر ا لشیوخ جامعہ نظامیہ فرمائیں گے۔
مہمانان خصوصی حضرت علامہ مولانا سید شاہ کلیم اللہ حسینی المعروف کاشف پاشاہ بندہ نوازری‘ حضرت علامہ حافظ و قاری سید احمد غوری نقشبندی صاحب قبلہ استاد جامعہ نظامیہ‘ حضرت علامہ مولانا حافظ و قاری محمد ظہیر قادری ابوالعلائی صدر تحریک اصلاح و معاشرہ و عقائد اعمال‘ مقرر شعلہ بیان حضرت علامہ محمد عبدالعزیز سہروردی صدر انوار القرآن فاؤندیشن تمام علمائے کرام مختلف عنوانات پرمخاطب فرمائیں گے۔
جلسہ کی نظامت حضرت العلامہ مولانا حافظ وقاری محمد عبدالکلیم نقشبندی قادری صدر میلاد کمیٹی نہر و نگر رین بازار فرمائیں گے۔
جلسہ کا آغاز حضرت مولانا حافظ و قاری محمد سعد قادری امام مسجد غفاریہ کی قراء ت کلام پاک سے ہوگا بارگاہ سرورکونینؐ میں‘محمد مجاہد قادری‘ میر منور علی‘ عبدالقادرو دیگر نعت خواں حضرات نعت شریف سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔
تمام عامتہ المسلمین سے جوق در جوق معہ دوست احباب کے ساتھ شرکت کی گذارش کی جاتی ہے۔مزید معلومات کے لئے فون نمبر9391086660پر ربط پیدا کریں۔

