نظام آباد میں این جی اوز اور جہد کاروں کا مشاورتی اجلاس 7/جولائی کو

غریب خواتین کو روزگار سے مربوط کرنے کا خاکہ پیش کیا جائے گا۔استفادہ کی اپیل

نظام آباد : 6/جولائی (اپنا وطن نیوز)

روٹی ، کپڑا انسانیت فاؤنڈیشن نظام آباد کے تحت این جی اوز اور جہد کاروں کا مشاورتی اجلاس بعنوان ’’ملت کے تعلیم، معاش صحت :سماجی مسائل اور ان کا حل‘‘ کے عنوان سے منعقد کیا جارہا ہے۔

مذکورہ مشاورتی اجلاس بتاریخ 7؍جولائی، بروز اتوار بوقت 11 بجے دن بمقام میمن فنکشن ہال احمد پورہ کالونی نظام آباد پر منعقد ہوگا۔

ذمہ داران فاؤنڈیشن نے بتایا کہ اس اجلاس میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب مشتاق ملک صاحب صدر تحریک مسلم شبان حیدر آباد، جناب الیاس شمسی صاحب نیشنل چیرمین ٹیم این جی اوز انڈیا، حیدر آباد، جناب احمد ارشد حسین صاحب نیشنل کنوینر اکنامک فریڈم موؤمنٹ حیدر آباد، جناب درویش اعجاز احمد صاحب چینئی ٹملناڈو کے علاوہ دیگر شرکت کریں گے۔

مذکورہ بالا پروگرام میں سوشل بزنس کے تحت نظام آباد کی 5 ہزار خواتین کو روزگار فراہم کرنے کے لئے ہاؤز کیپنگ پروڈکٹس تیار کرنے والی فیکٹری کے قیام کا خاکہ پیش کیا جائے گا تاکہ ملت کی خواتین کو معاشی طور پر خود مکتفی بنایا جاسکے۔