اپوزیشن کی چالبازیوں کے باوجودورنگل ویسٹ میں گلابی پرچم لہرائے گا: ونئے بھاسکر کی پریس کانفرنس
ورنگل : 9/نومبر (اپنا وطن نیوز)
حلقہ اسمبلی ورنگل مغرب سے بی آر ایس پارٹی امیدوار مسٹر داسیم ونئے بھاسکر کل بروز جمعہ اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔
اس خصوص میں انھوں نے آج پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ کل صبح 9:30 بجے وہ خصوصی پوجا کے بعد دفتر ریٹرننگ آفیسر کی جانب روانہ ہوں گے ۔ انھوں نے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ عوام کی بے پناہ محبت و تعاون انھیں 5 ویں مرتبہ اسمبلی میں قدم رکھنے کا موقع فراہم کرے گی۔
انھوں نے اپنے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ماضی کی طرح ہمیشہ عوام کی دسترس میں رہتے ہوئے ان کے مسائل کو حل کرنے اور حلقہ اسمبلی کی ترقی عمل میں لانے کی سعی کریں گے۔
اس موقع پر انھوں نے یاد دلایا کہ علحدہ ریاست تلنگانہ کی تحریک اور اس کو جلا بخشنے کی کوششوں کے دوران انھوں نے ہر موقع پر کوشش کی تھی۔ تلنگانہ تحریک کے دوران عوامی احتجاج ہوں یا پارٹی پروگرامس ہر ایک میں انھوں نے شرکت کرتے ہوئے اپنا رول ادا کیا تھا۔
انھوں نے یاد دلایا کہ علحدہ ریاست تلنگانہ کی تحریک کا ورنگل ضلع تحریکی مرکز بنا رہا اور یہاں کی عوام کے ساتھ ساتھ طلبا نے بھی زبردست تحریک چلائی تھی۔

چاہے ریل روکو، سڑک بند، ونٹاوارپو، اسمبلی پر سیاہ پرچم، جیسے پروگرامس کے ذریعہ تحریک کو بلند کیا۔ عزت مآب چیف منسٹر کے سی آر تلنگانہ ریاست کی ترقی اور فلاح و بہبود کو آگے بڑھا رہے ہیں جس نے اربوں کی رقم حاصل کی ہے۔ دانشور، ملازمین، تاجر، صحافی، مزدور، آٹو ڈرائیور، ورکرز بی آر ایس پارٹی کے ساتھ ہیں۔
انھوں نے امید ظاہر کی کہ چاہے کوئی کتنی ہی چالبازیاں کرے، ریاست تلنگانہ کے حلقہ ورنگل ویسٹ میں گلابی پرچم لہرائے گا۔
پروگرام میں ناگورلا وینکٹیشورلو، سنگم ریڈی سندر راج یادو، مری یادو ریڈی، بی آر ایس پارٹی کے سینئر قائدین جنو زکھریا، نرلاگیری رمیش، کپلاوائی رامبابو، نالہ سدھاکر ریڈی اور دیگر نے شرکت کی۔

