طلبا کو ریاضی میں مہارت حاصل کرنے ضلع مہتمم تعلیمات عادل آباد کا مشورہ

ضلعی سطح کے ریاضی ٹیلنٹ ٹیسٹ کا کامیاب انعقاد، طلبا میں انعامات کی تقسیم

عادل آباد : 13/ڈسمبر (پریس نوٹ)

تلنگانہ ریاضی فورم (TMF)ضلع عادل آباد کی جانب سے 22/ دسمبر 2024 کے قومی ریاضی دن کے پیش نظر ضلعی سطح پر ریاضی ٹیلنٹ ٹیسٹ تیلگو ۔ انگلش اور اردو میڈیم کے طلباء و طالبات کے لئے منعقد کیا گیا ۔

اس میں کامیاب ہونے والے تین ٹاپرز کو میڈیم کے مطابق کیش پرائز اور سرٹیفکیٹ بدست ٹی ۔ پرانیتا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عادل آباد,, سومیا سر منڈل ایجوکیشن آفیسر عادل آباد اربن اور نرسیا سر منڈل ایجوکیشن آفیسر رورل عادل آباد دئیے گئے ۔

ان ٹاپرز میں اردو میڈیم سےشیخ ثناء اور عافیہ سلطانہ گرلز ہائی اسکول عادل آباد اور امیر خان گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 1 نے اول دوم اور سوم نقد انعام اور اسناد حاصل کئے۔

تلگو میڈیم سے اے ہری پریا ضلع پریشد ہائی اسکول کورا ، ٹی کرن ضلع پریشد ہائی اسکول کولہاری ، ایل کلیانی ضلع پریشد ہائی اسکول کورا نے اول دوم اور سوم نقد انعام اور اسناد حاصل کئے۔

انگلش میڈیم سے اکشرا ضلع پریشد ہائی اسکول اندر ویلی ، ریونت ریڈی ضلع پریشد ہائی اسکول سنگڑی ، پرنیتا ضلع پریشد ہائی اسکول گما، دیکشت ایم ضلع پریشد ہائی اسکول ایچوڑہ نے اول دوم اور سوم نقد انعام اور اسناد حاصل کئے۔

اس موقع پر ضلع مہتمم تعلیمات عادل آباد نے ریاضی میں مہارت حاصل کرنے کے لئے طلباء کو تلقین کی ۔ 

دلیپ ریڈی ڈسٹرکٹ پریسڈنٹ ٹی ایم ایف عادل آباد ، پلی کشن ڈسٹرکٹ سیکرٹری اور محمد عبدالجلیل ڈسٹرکٹ کنوینر اُردو میڈیم کے علاوہ محمد عبدالوکیل ، فرقان رسول، نوشین فاطمہ، شبانہ فردوس ، عزیز اللہ خان نوید ، سہیل احمد خان، محمد عثمان قاضی، شجاعت سر ASO DEO آفس عادل آباد اور دیگر ڈسٹرکٹ آفیسرز موجود تھے ۔

اسکولس میں قلعہ ہائی اسکول ، گرلز ہائی اسکول ، گزیٹیڈ ہائی اسکول ، بالک مندر ہائی اسکول ، کے آر کے کالونی، ضلع پریشد کیشو پٹنم اسکول کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا اور سرٹیفکیٹس حاصل کئے ۔

ضلعی ٹاپرز کے لئے 18/ دسمبر 2024 کو حیدرآباد میں ریاستی سطح پر ریاضی ٹیلنٹ ٹیسٹ منعقد کیا جائیگا اور انعامات سے نوازا جائے گا ۔