ڈاکٹر ایم اے قدیر کی بیسویں تصنیف’’ میں ہوں رابندرناتھ ٹیگور‘‘کی طباعت مکمل

عادل آباد : 9/اپریل (پریس نوٹ)

ممتاز ادیب، نقاد ومبصر ڈاکٹر ایم اے قدیر کی بیسویں تصنیف’’ میں ہوں رابندرناتھ ٹیگور‘‘(بچوں کا ادب).

حکومت اترپردیش کے جزوی مالی تعاون سے زیور طباعت سے آراستہ ہوکر منظر عام پر آچکی ہے۔

اس سے قبل تحقیق و تنقید پر ۱۰کتابیں قاضی مشتاق احمد شخصیت اور کارنامے، قاضی مشتاق احمد ایک مطالعہ، میزان، تیسری آنکھ، زاویہ نگاہ، قاضی مشتاق احمد کے افسانوں کا تنقیدی و تجزیاتی مطالعہ، کہکشاں ادب لفظوں کی مہک، پروفیسر رحیم الدین حیات اور کارنام،ے فلسفہ وتنظیم مدرسہ، عادل آباد میں اردو شعر و ادب، قاضی مشتاق احمد کے افسانوں میں عصر ی حسیت، ادب اطفال میں روبوٹ کی دنیا، شمامہ کی ڈائری، علامہ اقبال ایک مطالعہ، امجد حیدرآباد ی ایک مطالعہ، علامہ اقبال ایک مطالعہ، رختِ سفر، ناول۔ آخری صفحہ افسانوی مجموعہ شائع ہوچکے ہیں۔

علامہ اقبال ایک مطالعہ کو مغربی بنگال اردو اکادمی نے رونق نعیم ایوارڈ، لفظوں کی مہک کو اترپردیش حکومت نے اعزاز سے نوازا تھا۔