مسلمانان عادل آباد سے شرکت کی اپیل
عادل آباد : 5/نومبر (اپنا وطن نیوز)
وحشیانہ جنگی جرائم کے شکار فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی غرض سے جمعیۃ علماء ہند ، جماعت اسلامی ہند ، اہل سنت والجماعت ، جمعیت اہل حدیث کے ذمہ داران کی جانب سے عادل آباد شہر میں آج کل جماعتی دعائیہ نشست منعقد کی جائے گی۔
کل جماعتی دعائیہ نشست آج بتاریخ 5/نومبر ،بروز اتوار، بعد نماز ظہر بمقام مسجد محمدیہ، بھکتاپور عادل آباد منعقد ہوگی جس میں عادل آباد کے تمام مکاتب فکر کے دینی و ملی قائدین اہل فلسطین کے ساتھ اپنے تعلق کی مناسبت سے اظہار خیال بھی فرمائیں گے۔
ذمہ داران نے تمام ہی مسلمانوں سے گزارش کی ہے کہ وہ آج نماز ظہر مسجد محمدیہ میں ادا کریں اور اس مجلس میں شرکت فرماکر فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ان کے غم میں شرکت کا ثبوت دیں۔