شعیب ملک کی ثانیہ مرزا سے طلاق کی افواہیں!
کراچی : 20/جنوری (ایجنسیز)
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کرلی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شعیب ملک نے پوسٹ شیئر کر کے اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا ہے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے پوسٹ کے کیپشن میں اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ’الحمداللہ‘ لکھا اور ساتھ میں قرآنی آیت بھی شیئر کی ہے۔
شعیب ملک نے جو قرآنی آیت شیئر کی اس کا ترجمہ کچھ یوں ہے کہ ’اور ہم نے تمہیں جوڑوں میں بنایا ہے‘۔
– Alhamdullilah ♥️
"And We created you in pairs" وَخَلَقْنَاكُمْ أَزْوَاجًا pic.twitter.com/nPzKYYvTcV
— Shoaib Malik 🇵🇰 (@realshoaibmalik) January 20, 2024
اداکار ثنا جاوید نے بھی انسٹاگرام پر اپنا نام تبدیل کرکے شادی کی تصدیق کردی ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق ثنا اور شعیب کی شادی کی تقریب کراچی میں ہوئی جس میں دوستوں اور قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی، شادی کچھ روز قبل ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ سال 2022 کے اختتام سے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی طلاق کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔
شعیب ملک اور ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپریل 2010 میں شادی کی تھی۔
طلاق کی خبروں کو کئی ماہ گزر جانے کے باوجود دونوں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی۔
دوسری جانب اداکارہ ثناء جاوید اور گلوکار عمیر جسوال کی شادی کووڈ کے دوران اکتوبر 2020 میں ایک نجی تقریب میں ہوئی تھی جس میں چند دوست احباب اور رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔ دو ماہ قبل نومبر 2023 میں ان کی طلاق کی خبریں سامنے آئی تھی۔

