گروپ 2امتحان میں شرکت کے خواہشمند اقلیتی امیدواروں کے لئے مفت ماڈل ٹیسٹ لکھنے کی سہولت

عادل آباد:8/اگست2023ء
تلنگانہ اسٹیٹ مینارٹیز اسٹڈی سرکل کے زیر اہتمام گروپ۔2  امتحان کی تیاری کرنے والے طلباء کے لئے مفت ماڈل ٹیسٹ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
  ضلع اقلیتی بہبود آفیسر عادل آباد محترمہ۔ جی۔کرشنا وینی نے پریس نوٹ کے ذریعہ بتایا کہ میناریٹی اسٹڈی سرکل نے مختلف مسابقتی امتحانات کی کوچنگ فراہم کرنے والے ادارے ’’سوک سنٹر کوچنگ اکیڈیمی حیدر آباد‘‘ کے اشتراک سے گروپ 2امتحان کی تیاری کرنے والے امیدواران کے لئے 5   مفت گرانڈ ماڈل ٹیسٹ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ ٹیسٹ آن لائن طرز پر 16/اگست، 21/اگست(صبح اور دوپہر) اور 22/اگست (صبح اور دوپہر) کو منعقد کئے جائیں گے۔
ایسے امیدواران جنھوں نے تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے منعقد شدنی گروپ 2امتحان کے لئے درخواستیں داخل کی ہیں وہ ان مفت ماڈل ٹیسٹ میں شرکت کرتے ہوئے اپنی تیاری میں مزید نکھار پیدا کرسکتے ہیں۔
انھوں نے خواہشمند امیدواران سے خواہش کی کہ وہ نیچے دئیے گئے QRکوڈ کو اسکیان کرتے ہوئے ان ماڈل ٹیسٹوں میں شرکت کے لئے آن لائن فارم داخل کریں۔
مزید تفصیلات بذریعہ فون نمبر 9440332859حاصل کی جاسکتی ہیں۔
QR Code for Group II Examination