حیدر آباد : 14/ڈسمبر ( اپنا وطن نیوز)
تلنگانہ قانون ساز اسمبلی اسپیکر کی حیثیت سے آج گڈم پرساد کمار کا بلا مقابلہ انتخاب عمل میں آیا۔
بحیثیت اسپیکر اسمبلی ان کے انتخاب کی اطلاع پروٹیم اسپیکر اکبر الدین اویسی نے دی جس کے بعد چیف منسٹر ریونت ریڈی اور سابق ریاستی وزیر کے تارک راما راؤ نے نو منتخب شدہ اسپیکر کو ان کی کرسی تک لے جاکر انھیں بٹھایا۔
#WATCH कांग्रेस नेता गद्दाम प्रसाद कुमार को सर्वसम्मति से तेलंगाना विधानसभा का अध्यक्ष चुना गया।
(वीडियो सोर्स: तेलंगाना विधानसभा) pic.twitter.com/Jl1MZwRiGO
— ANI_HindiNews (@AHindinews) December 14, 2023
بعد ازاں ریاستی وزرا و اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے نو منتخبہ اسپیکر اسمبلی کو مبارکباد پیش کی۔
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے بحیثیت اسپیکر جی پرساد کے بلا مقابلہ انتخاب پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے اظہار تشکر کیا۔ چیف منسٹر نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ آپ کی قیادت میں قانون ساز اسمبلی کی روایات اور جمہوری اقدار کا تحفظ ہو اور بامعنی گفتگو سے قانون ساز اسمبلی کا وقار بلند ہو۔
گڈم پرساد کا تعلق ایک عام گھرانے سے ہے جنھوں نے بحیثیت رکن اسمبلی و سابق ریاستی وزیر کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دی ہیں۔وہ حلقہ اسمبلی تانڈور سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

