اسپتال پر اسرائیلی حملہ کے لئے امریکہ ذمہ دار: حماس
حملہ کے خلاف عمان اور جورڈان میں احتجاجیوں نے اسرائیلی سفارتخانہ کو آگ لگادی
اسرائیلی فوج کی جانب سے آج شب کئے گئے فضائی حملے نے غزہ شہر کے العہلی اسپتال کو نشانہ بنایا ہے جہاں ہزاروں شہری مسلسل حملوں سے بچنے کے لیے طبی علاج اور پناہ لئے ہوئے تھے۔
غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ شہر میں العہلی عرب ہسپتال پر اسرائیلی فضائی حملے میں 500 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

اس اسپتال میں ان فلسطینیوں کے لیے ایک پناہ گاہ تھی جو اسرائیل کے انخلاء کے احکامات کے بعد اپنے گھروں سے بھاگ گئے تھے، اور اس میں مریضوں کو بھی رکھ کر ان کا علاج کیا جارہا تھا۔فلسطینی حکومت نے ہسپتال پر اسرائیلی فضائی بمباری کے بعد فلسطین میں تین یوم کا قومی سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بھی اس حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

قطر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں غزہ کے ایک اسپتال پر اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے جس میں سیکڑوں شہری ہلاک ہوئے تھے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ "غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں ہسپتالوں، اسکولوں دیگر مراکز کو شامل کرنا ایک خطرناک اقدام ہے۔
المعمدانی ہسپتال پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے شہید بیٹے کے چیتھڑے کو اٹھا رکھے باپ کی کیفیت کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا، کیا بیت رہی ہوگی باپ دل پر؟ #GazaUnderAttack #FreePalastine #FreeGaza #IsraelTerrorists pic.twitter.com/AeI55ljYVu
— Millat Times اردو (@MillatUrdu) October 17, 2023
المعمدانی ہسپتال پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے شہید بیٹے کے چیتھڑے کو اٹھا رکھے باپ کی کیفیت کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا، کیا بیت رہی ہوگی باپ پر؟
حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ غزہ کے العہلی ہسپتال پر مہلک اسرائیلی حملے کا ذمہ دار امریکہ ہے۔
ہانیہ نے کہا، "امریکہ اسپتال پر حملے کی ذمہ داری قبول کرے کیونکہ وہ اسرائیلی جارحیت کو بڑھاوا دے رہا ہے۔” ہنیہ نے مزید کہا کہ اس حملے نے اسرائیل کی "سفاکیت” اور 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد اس کی "شکست” کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینیوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی قبضے کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں –

