راجکوٹ: 25/مئی (اپنا وطن ڈیسک)
گجرات کے راجکوٹ شہر میں ہفتہ کی شام ایک خوفناک حادثہ ہوا جس میں کم از کم دو درجن افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حادثہ بھیڑ بھاڑ والے علاقہ ٹی آر پی گیم زون میں پیش آیا جہاں اچانک آگ لگنے سے 12 بچوں سمیت کم از کم 24 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس حادثہ میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے کچھ کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔
The horrific fire incident at the TRP Games Zone in #Rajkot is saddening. My heartfelt condolences to those who lost their loved ones. pic.twitter.com/OHagiDdZan
— Dhanraj Nathwani (@DhanrajNathwani) May 25, 2024
اس حادثہ کے بعد گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے فوری طور پر معاوضہ کا اعلان کر دیا ہے۔ انھوں نے مہلوکین کے کنبوں کو 4-4 لاکھ روپے معاوضہ دینے اعلان کیا ہے اور ساتھ ہی واقعہ کی تحقیقات کے لیے ایس آئی ٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔
Deeply saddened by the tragic fire incident at TRP Games Zone in #Rajkot. My heartfelt condolences to the families who lost their loved ones & praying for the swift recovery of those injured. Urging authorities to take strict action. pic.twitter.com/NnmtmTm5kN
— Parimal Nathwani (@mpparimal) May 25, 2024
گجرات کے وزیر اعلیٰ نے اس سلسلے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جانکاری دی ہے۔ انھوں نے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ریاستی حکومت مہلوکین کے کنبوں کو 4 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے دے گی۔ اس (حادثہ کے) سلسلے میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل کی گئی ہے جس کو پورے معاملے کی تحقیقات کا ذمہ سونپا گیا ہے۔‘‘
وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اس حادثہ کے بعد ’ایکس‘ پر پوسٹ کر متاثرین کے تئیں اپنی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
Extremely distressed by the fire mishap in Rajkot. My thoughts are with all those who have lost their loved ones. Prayers for the injured. The local administration is working to provide all possible assistance to those affected.
— Narendra Modi (@narendramodi) May 25, 2024
حادثہ کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے راجکوٹ کے کلکٹر پربھاؤ جوشی نے بتایا کہ ’’ہمیں تقریباً 4.30 بجے آگ لگنے کی اطلاع ملی تھی۔ فوراً ایمبولنس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ یہاں ٹی آر پی گیمنگ زون میں جو عارضی ڈھانچہ تھا، وہ تباہ ہو گیا ہے۔ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ملبہ کو ہٹایا جا رہا ہے اور راحت و بچاؤ کا عمل جاری ہے۔‘‘ انھوں نے وزیر اعلیٰ کے ساتھ رابطہ میں ہونے کی اطلاع بھی میڈیا کو دی۔
اس درمیان متاثرہ ٹی آر پی گیم زون کے اہلکاروں اور افسران کو خدشہ ہے کہ مہلوکین کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ ایسا اس لیے کیونکہ گرمی کی چھٹیوں اور ہفتہ کا دن ہونے کے سبب بڑی تعداد میں بچے جائے حادثہ پر موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ نے زخمیوں کے بہتر علاج کے لیے انتظامات کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔

