سعودی عرب میں ’الزمازمہ‘ کمپنی عازمین حج کو ان کی رہائش تک آب زمزم کی فراہمی یقینی بنا ئے ہوئے ہے۔
الاخباریہ چینل کے پروگرام ’120‘ میں الزمازمہ کمپنی میں فیلڈ سروس سینٹرز کے اسسٹنٹ جنرل سپروائزر ڈاکٹر محمد سرحان نے بتایا’ اگر کسی وجہ سے عازمین حج کو آب زم زم ان کی رہائش پر فراہم نہیں ہورہا تو وہ اپنے کارڈ کے ‘کیو آر کوڈ‘ کے ذریعے آرڈر دے سکتے ہیں۔ انہیں زم زم ان کی رہائش پر فراہم کیا جائے گا‘۔

