جگتیال : 9 ؍ اگست (ایجنسیز)
ضلع جگتیال کے بیر پور منڈل کے MPDO دفتر کی خستہ حالی اس وقت اجاگر ہوئ جب اس دفتر میں خدمات انجام دینے والے ملازمین کو اپنے سروں پر ہیلمٹ پہنے کام کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ منڈل پریشد ڈیولپمنٹ آفس بیر پور کی عمارت کئی دہائیوں قدیم ہے اور خستہ حالی کا شکار ہے نیز چھت پر موجود پلاسٹر گرنے لگا ہے۔ اس عمارت میں خدمات پر معمور ملازمین کسی ناگہانی صورتحال سے بچاؤ کے لئے ہیلمٹ پہننے پر مجبور دکھائی دئیے کیونکہ وہ اپنی جان کو خطرے میں ڈالنا نہیں چاہتے تھے۔

