حیدرآباد میں افسوسناک واقعہ

Bus Accident

پرائیویٹ کالج کی بس کی زد میں آکر جی ایچ ایم سی کارکن ہلاک

حیدر آباد : 28 ؍اگست ( انٹرنیٹ ڈیسک)

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کی ایک کچرہ صاف کرنے والی خاتون سویپر  (Sweeper) کی آج صبح حادثہ میں موت واقع ہوگئی۔


حیدر آباد کے رام کوٹی علاقہ میں روزانہ کے معمول پر اپنا کام کررہی خاتون سویپر (Sweeper)کو ایک خانگی کالج کی بس نے ٹکر دے دی،اس حادثے میں وہ بس اور درخت کے درمیان ٹکرا گئی، جس کے بعدخاتون برسر موقع فوت ہوگئی۔


خاتون کارکن کی شناخت سنیتا کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔