عادل آباد : 31/ڈسمبر (اپنا وطن نیوز)
ضلعی عہدیدار محکمہ دیہی ترقیات عادل آباد کے پریس نوٹ کے بموجب ضلع عادل آباد سے تعلق رکھنے والے معذورین کے لئے سدرم سرٹفکیٹ جاری کرنے کے عمل کا آغاز کیا گیا ہے۔
نئے سدرم شناختی کارڈ بنوانے یا پھر سدرم سرٹفکیٹ کی تجدید (Renewal) کے لئے معذورین می سیوا سنٹرس کے ذریعہ سلاٹ بکنگ کروا سکتے ہیں۔

سلاٹ بکنگ کے دوران مختص کی گئی تاریخ پر معذورین کو ضلع مستقر عادل آباد پر قائم رمس ہاسپٹل میں لگائے جانے والے سدرم کیمپ پہنچنا ہوگا جہاں پر ڈاکٹروں کی ٹیم کی جانب سے معائنہ کے بعد اہل معذورین کے لئے سدرم سرٹفکیٹس منظور و جاری کئے جائیں گے۔
واضح ہو کہ معذورین کی شناخت ظاہر کرنے کے لئے ڈاکٹروں کی ٹیم سدرم شناختی سرٹفکیٹ جاری کرتی ہے جس سے معذورین کو مختلف قسم کی سرکاری سہولیات کے حصول میں آسانی ہوتی ہے۔
سدرم سرٹفکیٹ کے تعلق سے متعلقہ عہدیداران نے مذکورہ پریس نوٹ جاری کیا ہے۔


