’’ملک کا بدلتا منظر نامہ اور ہماری ذمہ داریاں‘‘ کے عنوان سے منعقد شدنی اجتماع کو مخاطب کریں گے
عادل آباد : 16/فروری (پریس نوٹ)
امیر مقامی جماعت اسلامی ہند عادل آباد مولانا عظیم الدین فلاحی کی اطلاع کے بموجب 18/فروری، بروز اتوار بعد نماز مغرب ، بمقام مسجد گلزار بکل گوڑہ عادل آباد میں ایک عظیم الشان اجتماع عام بعنوان ’’ملک کا بدلتا منظر نامہ اور ہماری ذمہ داریاں‘‘ منعقد ہونے جارہا ہے۔
اس اجتماع کو ہندوستان کے نامور عالم دین، سابق ناظم جامعتہ الفلاح، اعظم گڑھ یو پی و سکریٹری ملی امور جماعت اسلامی ہند یو پی مشرق مولانا محمد طاہر مدنی صاحب، بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے مخاطب کریں گے۔
تمام ہی احباب سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اہم ترین موضوع پر منعقد شدنی اس اجتماع عام میں اپنے دوستوں کے ساتھ ضرور شرکت کریں۔

