نظام آباد کے ماہر ڈاکٹرس کی شرکت۔استفادہ کی اپیل
عادل آباد۔14/مئی (پریس نوٹ)
ضلع مستقر عادل آباد میں 16/مئی، بروز جمعرات، بوقت 7 بجے صبح تا 12 بجے دوپہر بمقام عرفہ گارڈن، سات نالہ روڈ پر ختنہ کیمپ منعقد کیا جائے گا۔
اسی طرح کورٹلہ میں 19/مئی، بروز اتوار، بوقت 7 بجے صبح تا 12 بجے دوپہر بمقام شائین گیسٹ ہاؤز، حاجی پورہ، کورٹلہ پر ختنہ کیمپ منعقد کیا جائے گا۔
یہ دونوں ہی کیمپ نظام آباد کے مشہور ڈاکٹر محمد عبدالعظیم (بی ای ایم ایس) اور محمد عبدالنعیم کی نگرانی و رہنمائی میں ختنہ کیمپ منعقد کیا جارہا ہے جنھیں 24 سالہ تجربہ حاصل ہے۔
مذکورہ بالا ڈاکٹرس گذشتہ 24 سالوں سے ریاست آندھرا پردیش، کرناٹک اور مہاراشٹرا میں 2200 سے زائد کامیاب ختنہ کیمپ منعقد کرچکے ہیں۔
ختنہ بغیر درد بغیر تکلیف، رنگ میتھڈ اور بغیر پٹی دونوں طریقوں سے کی جائے گی۔ فیس 1500 روپئے رکھی گئی ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9440555770 اور 9989425392 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔
عادل آباد میں ختنہ کیمپ

کورٹلہ میں ختنہ کیمپ


