جلسہ عام کو کامیاب بنانے گورنمنٹ چیف وہپ داسیم ونئے بھاسکر کی عوام سے اپیل
ورنگل : 26/نومبر (اپنا وطن نیوز)
گورنمنٹ چیف وہپ و بی آر ایس امیدوار حلقہ اسمبلی ورنگل ویسٹ مسٹر داسیم ونئے بھاسکر کے مطابق چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ اس ماہ کی 28/تاریخ کو ورنگل کا دورہ کریں گے۔
انھوں نے آج کے ایم سی گراؤنڈ پہنچ کر چیف منسٹر کے دورہ ورنگل کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انھوں نے بتایا کہ مسٹر کے سی آر ورنگل ایسٹ و ویسٹ حلقہ جات اسمبلی بی آر ایس امیدواروں کی تائید میں منعقد شدنی پرجا آشیروادا سبھا نامی جلسہ عام کو مخاطب کریں گے۔
انھوں نے بتایا کہ مسٹر کے سی آر کے انتخابی جلسہ میں ایک لاکھ پارٹی ورکرس کے علاوہ حکومتی اسکیمات کے استفادہ کنندگان کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔
انھوں نے کہا کہ ریاست کے 93 لاکھ غریب افراد کو سفید راشن کارڈس کے ذریعہ چاول کی تقسیم کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری جیت یقینی ہے اور ہم اکثریت کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ میری جیت کے سی آر کو تحفے کے طور پر دے رہے ہیں اور ریاست تلنگانہ میں بی آر ایس کے 100 ایم ایل اے جیتنے والے ہیں۔
جلسہ گاہ میں عوام کو کسی قسم کی تکلیف اور مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اس لیے تمام تر سہولیات کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ورنگل مشرق اور ورنگل مغرب حلقوں سے لاکھوں لوگ اس جلسہ میں آنے والے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس ورنگل زون محمد عبدلباری کے ہمراہ گورنمنٹ وہپ داسیم ونئے بھاسکر نے جلسہ گاہ میں انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ورنگل مغربی حلقہ کے کنوینر جناردھن گوڑ، قائدین مطلوب، سامبیا، جناردن پٹیل، روہت سنگھ ٹیگور اور دیگر نے شرکت کی۔

