چیف منسٹر  کے مبارکبادی بینرس پھاڑدینے کے خلاف پولیس میں شکایت

حیدر آباد : 8/ڈسمبر (اپنا وطن نیوز)

نو منتخب چیف منسٹر تلنگانہ اے ریونت ریڈی کو مبارکباد پیش کرنے کے لئے ٹی پی سی سی ڈیلگیٹ مری آدیتہ ریڈی کی جانب سے شہر حیدر آباد کے مختلف مقامات پر بینرس نصب کئے گئے۔
جمعرات کو رات دیر گئے نامعلوم شرپسندوں نے ان بینرس کو پھاڑ دیا۔
دلچسب بات یہ ہے کہ آدیتہ ریڈی کے بینروں کے قریب ہی لگائے گئے دیگر مبارکبادی کے بیانرس کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچایا گیا تاہم صرف مری آدتیہ ریڈی کی جانب سے نصب کردہ بیانرس کو ہی شر پسندوں نے نشانہ بنایا۔
اس اقدام کے خلاف آدیتہ ریڈی کے حامیوں نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور بیگم پیٹ پولیس اسٹیشن پہنچ کر انسپکٹر بھاسکر سے ملاقات کرتے ہوئے نامعلوم شرپسندوں کے خلاف شکایت درج کروائی۔
جس پر انسپکٹر نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے شرپسندوں کی عنقریب گرفتاری عمل میں لانے کا تیقن دیا۔
کانگریس لیڈر ابراہیم پٹیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اس سے پہلے بھی نامعلوم شرپسندوں نے اس طرح کے بزدلانہ حرکت انجام دی تھی تاہم اب انہیں برداشت نہیں کیا جائے گا۔