سپریم کورٹ سے راہول گاندھی کو بڑی راحت، سزا پر روک

 دہلی : 4 ؍اگست ( اپنا وطن نیوز )

سپریم کورٹ نے آج (جمعہ) کو کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو ایک بڑی راحت دیتے ہوئے 2019 کے مودی سرنام کیس میں ان کی سزا پر روک لگا دی ہے جس میں انہیں دو سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

راہول گاندھی سپریم کورٹ سے اس وقت رجوع ہوئے تھے جب انھیں اس سال کے ابتدا میں گجرات ہائی کورٹ کی جانب سے دوسال کی سزا سنائی گئی تھی۔ 

واضح ہوکہ سال 2019 میں کرناٹک میں ایک انتخابی ریلی کے دوران کیے گئے ان کے ریمارک "سب مودی چور کیوں ہیں”  پر انہیں ضلع سیشن کورٹ نے دو سال قید کی سزا سنائی تھی۔ جس کے فوری بعد لوک سبھا سے ان کی رکنیت بھی ختم کردی گئی تھی۔

بعد ازاں راہول گاندھی ہائیکورٹ سے رجوع ہوئے تھے تاہم وہاں بھی ضلع سیشن کورٹ کے فیصلہ کو برقرار رکھا گیا تھا۔ 

بعد ازاں راہول گاندھی عدالت عظمی سے رجوع ہوئے اور ان کی سزا پر روک لگانے کی درخواست دی جس کے بعد آج سپریم کورٹ نے انھیں بڑی راحت دیتے ہوئے ان کی سزا پر روک لگادی۔