عادل آباد اور نرمل اضلاع بھی شامل
حیدر آباد ۔5/ڈسمبر ( اپنا وطن نیوز )
چیف سکریٹری حکومت تلنگانہ محترمہ شانتی کماری نے محکمہ موسمیات کے انتباہ کے پیش نظر آج متعلقہ اضلاع کے کلکٹرس کے ساتھ ٹیلی کانفرنس منعقد کی۔ انھوں نے بتایا کہ خلیج بنگال میں شدید طوفان کے زیر اثر شمالی اور جنوبی تلنگانہ کے کچھ اضلاع میں درمیانے سے شدید بارش کا امکان ہے۔
اسی طرح دفتر محکمہ زراعت عادل آباد کے عہدیداران نے بھی سابق متحدہ ضلع عادل آباد میں آئندہ دو دنوں تک بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ عادل آباد اور نرمل اضلاع میں آئندہ 48 گھنٹوں میں بارش اور تیز سرد ہوائیں چلیں گی۔
انھوں نے عوام بالخصوص کسانوں سے اپیل کی کہ وہ بہ وقت ضرورت ہی اپنے گھروں سے باہر نکلیں۔ کسان اپنی کٹی ہوئی فصلوں کو محفوظ کرنے کے لئے پلاسٹک و دیگر احتیاطی اقدامات کریں۔
مستقر عادل آباد پر آج صبح سے ہی سرد ہواؤں کا دور جاری ہے۔

