4 اسٹار میڈیا نظام آباد کرکٹ ٹیم کوارٹر فائنل میں داخل

عادل آباد : 25/فروری (اپنا وطن نیوز)

کے ایس آر فاؤنڈیشن عادل آباد  کے زیر اہتمام منعقدہ راجیو گاندھی انٹر اسٹیٹ کرکٹ ٹورنمنٹ میں آج پری کوارٹر فائنل مقابلے منعقد ہوئے ۔

ضلع مستقر عادل آباد کے ڈائیٹ گراؤنڈ میں جاری مذکورہ کرکٹ ٹورنمنٹ میں آج 4 اسٹار میڈیا نظام آباد اور نرمل کرکٹ کلب کے مابین سخت مقابلہ ہوا جس میں 4 اسٹار میڈیا ٹیم نے 7 وکٹوں سے شاندار جیت حاصل کرلی۔

قبل ازیں 4 اسٹار میڈیا نظام آباد کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔

نرمل کرکٹ کلب نے طئے شدہ 20 اوورس میں 8 وکٹوں کے نقصان سے جملہ 151 رن بنائے جس میں رضوان نے 57 اور مذکر مرزا نے 35 رنز کی اننگز کھیلی۔

راجا منی پرساد اور مصعیب شیخ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

4 اسٹار میڈیا نظام آباد کی ٹیم نے 18.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان سے 152 رنز کا مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔

ہرشد چودھری نے 68  ، عبدالواسع 28 اور مصعیب شیخ نے 24 رنز بناتے ہوئے 4 اسٹار میڈیا کو کامیابی دلائی۔

بعد ازاں میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ دکھانے والے کھلاڑیوں میں آرگنائزر و قائد کانگریس سید شاہ راشد الحق، مہمان خصوصی سینئر صحافی و ایڈیٹر اپنا وطن نیوز پورٹل محمد عابد علی کے ہاتھوں انعامات کی تقسیم عمل میں آئی۔

ہرشت چودھری (4 اسٹار میڈیا) کو میان آف دی میچ اور شہباز ڈی ولئیرس (نرمل کرکٹ کلب) کو انعامات سے نوازا گیا۔

ایمپائرنگ کے فرائض رئیس احمد اور نذیر نے سر انجام دئیے جبکہ اروند ورما آفیشل اسکورر تھے۔

اسی طرح دوسرا میاچ جانوی کرکٹ کلب عادل آباد اور رائل کرکٹ کلب اوٹنور کے مابین منعقد ہوا جس میں جانوی کرکٹ کلب نے 69 رنز سے جیت حاصل کرلی۔

جانوی کرکٹ کلب نے پہلے بازی کرتے ہوئے 188 رنز بنائے جس کے تعاقب میں رائل کرکٹ کلب کی ٹیم صرف 110 رنز کے مجموعی اسکور پر آل آؤٹ ہوگئی۔

کوارٹر فائنل مقابل کل بروز پیر دوپہر 1:30 بجے 4 اسٹار میڈیا نظام آباد اور جانوی کرکٹ کلب عادل آباد کے مابین منعقد ہوگا۔