عادل آباد کی طالبہ صالحہ تبسم کو مضمون حیوانیات میں Ph.Dکی ڈگری کا حصول

عادل آباد : 28/مارچ (اپنا وطن نیوز)

صالحہ تبسم دختر محمد وحید احمد، اہلیہ محمد عتیق الرحمن (کرسپانڈنٹ نونہال اُردو ہائی اسکول عادل آباد) کو مضمون حیوانیات میں پی۔ایچ۔ڈی (.Ph.D) کی ڈگری تفویض کی گئی۔

ان کا تحقیقی مقالہ ’’عالمی سلامتی پر موسمیاتی تبدیلی کے مضمرات: اقوام متحدہ کے لینس کے ذریعہ ایک جانچ‘‘ کے لئے گلوکل یونیورسٹی، سہارنپور کی جانب سے پی۔ایچ۔ڈی کا اہل قرار دیا گیا۔

صالحہ تبسم نے اپنا تحقیقی مقالہ سوپر وائزر ڈاکٹر منشی دھار سنگھ کی نگرانی میں مکمل کیا ۔

ان کے تحقیقی مقالے کا وائیوا 23/فروری 2024 کو یونیورسٹی میں ممتحن ڈاکٹر ونود کمار اسوسی ایٹ پروفیسر اور سوپر وائزر ڈاکٹر منشی دھار سنگھ اسسٹنٹ پروفیسر کے علاوہ یونیورسٹی کے دیگر ماہرین مضمون حیوانیات کی موجودگی میں منعقد ہوا تھا۔

اپنی اس کامیابی پر صالحہ تبسم نے سب سے پہلے اللہ رب العزت کا شکر بجا لاتے ہوئے کہا کہ یہاں تک کے تعلیمی سفر میں والدین محمد وحید احمد صاحب و محترمہ آصفہ تبسم صاحبہ کی دعائیں اور خصوصیت کے ساتھ خاوند محمد عتیق الرحمن (کرسپانڈنٹ نونہال اردو ہائی اسکول) کا ساتھ و رہنمائی شامل رہی۔