نوجوانوں سے خون کا عطیہ دینے رکن اسمبلی عادل آباد جوگورامنا کی اپیل

سیوا فاؤنڈیشن کے تحت منعقدہ خون عطیہ کیمپ میں شرکت، خواجہ سراج الدین کی فلاحی خدمات کی ستائش

عادل آباد : 2 / اکتوبر (شفیق احمد اطہر کی رپورٹ)

سابق ریاستی وزیر و رکن اسمبلی عادل آباد مسٹر جوگورامنا نے کہا کہ ایک قطرہ خون کسی بھی انسانی زندگی کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

اس لئے نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ انسانی زندگیوں کو تلف ہونے سے بچانے کے لئے اپنا خون عطیہ دیں۔

Blood Donation Camp

جس سے ہماری صحت میں بھی بہتری رہتی ہے۔ رکن اسمبلی آج رمس میڈیکل کالج عادل آباد کے آڈیٹوریم میں یوم قومی رضاکارانہ خون عطیہ کیمپ کے موقع پر سیوا فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقدہ پروگرام سے مخاطب کررہے تھے۔

انھوں نے سیوا فاؤنڈیشن کے بانی و صدرخواجہ سراج الدین کے ساتھ ساتھ تمام ذمہ داروں کی ملی، رفاہی، فلاحی خدمات کی زبردست سراہنا بھی کی۔

اس موقع پر بلا لحاظ مذہب و ملت نوجوانوں کے علاوہ دیگر ابنائے وطن کے مرد و خواتین کی کثیر تعداد میں اپنے خون کا عطیہ دیتے ہوئے انفرادی مثال قائم کی جس کی ہر گوشہ سے سراہنا کی جارہی ہے۔

اس کیمپ میں ضلع میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر ڈاکٹر نریندر راتھوڑ، رمس ڈائریکٹر ڈاکٹر جئے سنگھ راتھوڑ، نائب صدر نشین بلدیہ ظہیر رمضانی، ڈی سی سی بی بینک چیرمین بھوجا ریڈی،سیوا فاؤنڈیشن کے ذمہ دار خواجہ سراج الدین، بی آر ایس سکریٹری سید ساجد الدین، جنرل سکریٹری ٹاؤن بی آر ایس محمد اشرف، بی آر ایس اقلیتی سیل صدرسلیم پاشاہ، اعجاز احمد کو آپشن ممبر بلدیہ ،احسن، مجاہد شاہ، کے علاوہ دیگر موجود تھے۔