12 ؍ جولائی کو ریاست بھر میں تعلیمی اداروں کو بند کروانے AISF کا اعلان

Telangana Schools Closed in 12th July

حیدر آباد : 9 ؍ جولائی (اپنا وطن نیوز) 

تعلیمی اداروں میں پائے جانے والے بنیادی مسائل پر تلنگانہ حکومت کی نا کامی کو دیکھتے ہوئے بائیں بازو جماعتوں سے وابستہ طلبا تنظیم نے 12 ؍ جولائی کو ریاست تلنگانہ کے اسکولس و کالجس کو بند کروانے کا اعلان کیا ہے۔

 

آج حیدر آباد میں طلبا تنظیم آل انڈیا اسٹوڈنٹس فیڈریشن (AISF) کے ذمہ داران نے اجلاس منعقد کیا اور اعلان کیا کہ ریاست تلنگانہ میں تعلیمی نظام کے تئیں حکومت کی عدم دلچسپی، سرکاری مدارس کی ابتر حالت ، خانگی مدارس کی اولیائے طلبا سے من مانی فیسوں کی وصولی جیسے مسائل پر 12 ؍جولائی کو ریاست گیر سطح پر تعلیمی اداروں کو بند کروایا جائے گا۔

 

قائدین نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے ریاستی بجٹ میں شعبہ تعلیم پر خاطر خواہ بجٹ مختص نہیں کیا ہے جس سے تعلیمی ادارے خستہ حالی کا شکار ہیں۔