شہر کے معززین اساتذہ برادری، یونین لیڈرس ،سیاسی ، سماجی ومذہبی قائدین کی جانب سے مبارکبادی
حیدرآباد 6/ اگست (پریس نوٹ)
اردو اکیڈمی ریاست تلنگانہ کی جانب سے سالار ملت آڈیٹوریم اردو مسکن خلوت حیدرآباد میں ایک پروگرام زیر صدارت جناب خواجہ مجیب الدین چیرمین اردو اکیڈیمی، جناب بی شفیع اللہ صاحب آئی ایف ایس سکریٹری اردو اکیڈمی ریاست تلنگانہ، طارق انصاری صا حب چیرمین مینارٹی کمیشن تلنگانہ ، جناب محمدامتیازاسحاق صاحب، چیر مین میناریٹی فینانس کارپوریشن تلنگانہ بضمن اسٹیٹ بیسٹ ٹیچرس ایوارڈ تقریب منعقد کی گئی ۔
اس تقریب میں شہر حیدرآباد کے معلم جناب شاہد علی حسرت صاحب کو شعبہ تدریس میں بہترین خدمات انجام دینے پر ریاستی بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔
واضح رہے کہ شاہد علی حسرت نے بنیادی خواندگی اور اعداد شناسی FLN Tholimettu پروگرام میں ایک اہم رول ادا کیا ہے اور اردو زبان کے ماڈیول ،ورک بک کی تیاری میں ان کی خدمات نمایاں ہیں۔
ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر چارمینار نہرو بابو، ڈپٹی انسپکٹر آف اسکولس محمد خواجہ مکرم صاحب ،محمد مقبول صاحب ڈپٹی انسپکٹر آف اسکولس گولکنڈہ نے مبارکباد پیش کی ۔
اس موقع پر شہر حیدرآباد کے اساتذہ اکرام و یونین لیڈرس محمد واجد علی ، محمد اسحق ، محمد کمال احمد ، واجد محی الدین ، محمد اقبال ، احمد خان ، محمد اظہر احمد ، اشفاق راشد ،سیدشاہد علی ، محمد مناہد ،اور دیگر اضلاع کے اساتذہ اکرم نے بھی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔
تمام ایوارڈ یافتگان کواس موقع پر مہمان خصوصی کے ہاتھوں گل پوشی و شال پوشی کی گئی اور توصیف نامہ ، مومنٹو سے نوازا گیا۔