نظام آباد : 17 ؍ جولائی (اپنا وطن نیوز )
تلنگانہ اسٹیٹ یونائیٹڈ ٹیچرس فیڈریشن کے ریاستی سکریٹری ڈی ستیانند نے مطالبہ کیا کہ اقامتی تعلیمی اداروں کے اساتذہ کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے۔
وہ آج نظام آباد کے دھرنا چوک پر منعقدہ علحدہ علحدہ سوسائٹیوں میں برسر خدمات اساتذہ کے احتجاجی پروگرام کو مخاطب کررہے تھے۔
انھوں نے بتایا کہ آج ریاست بھر میں اقامتی مدارس کے اساتذہ کا احتجاج جاری ہے ۔ احتجاجی اساتذہ و عملہ چاہتا ہے کہ ان کے تبادلے وترقیاں کی جائیں۔اسی طرح اساتذہ کو صرف تدریسی خدمات تک محدود رکھا جائے، غیر تدریسی خدمات میں اساتذہ کو مشغول کرنے سے ان کی تدریسی سرگرمیوں پر اثر پڑرہا ہے۔
اس کے علاوہ اقامتی مدارس کے عملہ کو بھی ہیلت کارڈس کی اجرائی عمل میں لائی جائے نیزتمام اقامتی سوسائٹیوں میں یکساں نظام الاوقات،تمام پانچ سوسائٹیز کا انضمام،ایکساں کام ایکساں اجرتوں کی ادائیگی,پارٹ ٹائم اور آوٹسورسنگ اساتذہ کو بھی basic pay دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بارہا ان مسائل پر حکومت کی توجہ دہانی کروائی گئی تاہم مسائل حل کرنے میں حکومت ناکام ہے۔انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اقامتی مدارس کے اساتذہ و عملہ کے ان مسائل کو فوری حل کرے بصورت دیگر ٹی ایس یو ٹی ایف اپنے احتجاج میں شدت پیدا کرے گی۔
اس پروگرام میں یونین قائدین ملیش، واصف اعظم و دیگراساتذہ نے حصہ لیا۔